اسلام آباد( اے بی این نیوز )نفرت کے علمبردار بھارت کی تمام سازشیں ناکام ۔ چیمئنز ٹرافی کی جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کی ضد پر منہ کی کھانی پڑی ۔ آئی سی سی کی شٹ اپ کا ل کے بعد ۔ بھارت نے ناکام ہو کر پینترا بدل لیا۔ بی سی سی آئی نے کہا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جرسی پر آفیشل لوگو ہوگا۔ بھارتی ٹیم کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطور میزبان شامل ہوگا۔ سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا ۔
ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کو اپنائیں گے۔ اس سے پہلے بھارت پاکستان کا نام نہ لکھنے کی ضد کرتا رہا۔ ۔ آئی سی سی کا کہنا تھا ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسیوں میں شامل کرنا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے۔ تمام ٹیمیں اس اصول کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں۔ اگر کھلاڑیوں کی کِٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو نہیں ہوا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے
مزید پڑھیں :ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد و دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر