راولپنڈی (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 4 ، پارا چنار منفی 3، کالام میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
آزادکشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع،، پنجاب میں دھند اور خشک سردی کا امکان، محکمہ موسمیات