اہم خبریں

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت پر دباو بڑھ گیا، 27 جنوری ڈیڈ لائن

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی رسہ کشی جاری، پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف کی ڈیڈ لائن کو مزید سخت کر دیا ۔جوڈیشل کمیشن کیلئے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 28 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی ،ذرائع کے مطابق 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کیلئے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی۔حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی ۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نا مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مزاکرات جاری نہیں رکھے گی ۔
یواے ای ،وسط مدتی وقفے کی تیاریاں،10 فروری سے 14 فروری تک سکول بندرکھنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں