عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے سلسلے میں مقدمے کی پیروی کے لیے نئی قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں 14 وکلا شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی سے وابستہ اہم وکلا اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل، چودھری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خالد محمود یوسف چودھری، چودھری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر اور مشعال یوسفزئی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
مگر، اس ٹیم میں فیصل چودھری، بیرسٹر گوہر، اور شیر افضل مروت شامل نہیں کیے گئے ہیں، جو پہلے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستہ تھے۔
سکولوں میں چھٹیاں، تاریخیں سامنے آگئیں