کراچی ( نیوز ڈیسک )بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، پہلے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آںے سے انکار کیا، پھر اپنے میچز دبئی منتقل کرائے اور اب اپنی جرسی پر میزبان پاکستان کا نام درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
پاکستان اور دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، بھارت نے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ”پاکستان“ چھاپنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے اگرچہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے۔
بھارتی کی اس حرکت پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر کھیل میں سیاست شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، صائم ایوب کے فٹ نہ ہونےپر متبادل لانے کا فیصلہ پی سی بی آفیشل نے کہا کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر ”پاکستان“ کا نام درج ہو۔
اس سے قبل بھارت نے اپنے کپتان روہت شرما کو پری ٹورنامنٹ ایونٹ کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا تھا جہاں دیگر ٹیم کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہونا تھا۔ پی سی بی آفیشل کی جانب سے بھارتی نیوز ایجنسی کو واضح طور پر کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی ایسا نہیں ہونے دے گا اور پاکستان کی حمایت کرے گا۔
مزید پڑھیں: ملیر میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے دوست کو قتل کردیا