اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان ،شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
پیر کے روز شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور گر دو نواح میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
منگل کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائی رہی۔
سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان : قلات 02، گوادر ، کوئٹہ01،گلگت بلتستان: بگروٹ 08، بونجی 03، گلگت، استور 01، خیبر پختونحوا: پٹن07، کالام، بالاکوٹ06،بنوں، چترال ، 05،مالم جبہ 04، سیدو شریف، کا کول، دیر(زیریں ، بالا ئی) 02، میر خانی 01،کشمیر:مظفر آباد (سٹی 07 ، ایئر پورٹ 05 )، گڑھی دوپٹہ 02 اور راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران بگروٹ 07 ،کالام03،مالم جبہ 02انچ اور استور ، زیارت میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، پاراچنار منفی 04 اور سر ی نگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف