کیپیٹل ہل (اے بی این نیوز ) تقریب حلف برداری کے سلسلے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپیٹل ہل میں ہو رہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل عمارت کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ حلف برداری کی تقریب میں دیگر اہم مہمانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ سابق صدور جارج بش، براک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا شریف نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی