اہم خبریں

حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )مذاکرات کا میرے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے حکومت سے مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔ .

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ القادر کیس میں فیصلے سے حکومت سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حکومت سنجیدگی دکھائے تو مذاکرات جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے بغیر حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ بشریٰ بی بی کو صرف مجھے کمزور کرنے کی سزا دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کے اعصاب مجھ سے زیادہ مضبوط ہیں۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن ارکان کا احتجاج شروع،عمران خان کی رہائی کے فلک شگاف نعرے

متعلقہ خبریں