اسلام آباد (اے بی این نیوز )غزہ ترجمان جلال الفرا نے کہا کہ غزہ میں کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ غزہ میں سیزفائر ہونےپرلوگ سکھ کاسانس لیں گے۔ اسرائیل پرکبھی بھی بھروسہ نہیں کیاجاسکتا۔
نیتن یاہواب بھی دھمکیاں دےرہاہے۔ اسرائیل کی نیشنل سیکیورٹی افسر نےاستعفیٰ دےدیا۔ یہ فلسطین اوراسرائیل کی جنگ نہیں تھی بلکہ قتل عام تھا۔ ہماراصبراوراستحکام دنیاوالوں کیلئےایک مثال ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
فلسطینیوں کواسرائیل پرایک فیصد بھی اعتمادنہیں ہے۔ اسرائیل نےکبھی بھی معاہدےپرعملدرآمدنہیں کیا۔ میرےخیال میں اسرائیل اورامریکامل کردوبارہ سازش کررہےہیں۔ اسرائیل اتنےظلم وستم کےبعدمغوی بازیاب نہیں کراسکا۔
مغویوں کی بازیابی کےبعدہوسکتاہے اسرائیل دوبارہ حملہ کرے۔ اسرائیل فلسطین کوصفحہ ہستی سےمٹاناچاہتاہے۔ امریکامیں جوبھی حکومت آئے اسرائیل کےبارےمیں ایک ہی پالیسی ہے۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ، سلمان اکرم راجہ نے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے،کٹھا چٹھا کھول دیا، سچے حقائق جانئے