اہم خبریں

قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈاجاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 5بجے ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں ارکان کے سوالات کےجوابات دیےجائیں گے۔
صنفی تفریق سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس پروزیرقانون جواب دیں گے۔ وزیرتعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔ اسحاق ڈارحیاتیاتی کنونشن اورہتھیارعملدرآمدبل پیش کرنےکی تحریک پیش کریں گے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پررپورٹ پیش کریں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر رپورٹ پیش کریں گے۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل2024پربھی قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی کےارکان نکتہ ہائےاعتراضات پرمختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے۔ وفاق کےزیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس زیربحث آئے گا۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی کا اہم ترین میگا پراجیکٹ نالہ لئی18برسوں سے تعطل کا شکار

متعلقہ خبریں