اہم خبریں

ایک دن کے چوزے کی قیمت میں250 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

لاہور ( نیوز ڈیسک )ایک دن کےچوزےکی قیمت پچاس ساٹھ روپے سے بڑھ کر دوسو بیس روپےتک پہنچ گئی،مسابقتی کمشین نے چوزہ ہیچریوں کے مبینہ گٹھ جوڑ سے قیمتیں بڑھانے کا نوٹس لے لیا۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نےملک بھر کی چوزہ ہیچریوں کو گٹھ جوڑ بنا کر ایک دن کے چوزے کی قیمت بڑھانے پر سخت انتباہ کیا ہے،کمپٹیشن کمیشن نے ہیچریوں کو پچھلےتین ماہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ایک دن کےچوزےکی قیمتوں کا ریکارڈ جمع کرانےکی بھی ہدایت کی ہےتاکہ چوزوں کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کا جائزہ لیا جا سکے۔

کمپٹیشن کمیشن کو ایک دن کےچوزے کی قیمتوں میں ہیچریوں کے گٹھ جوڑ کے ساتھ مسلسل اضافے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں۔اطلاعات کےمطابق ایک دن کےچوزے کی قیمتوں میں غیر معمولی طور پر ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی چوزہ نرخ جو پہلے اوسطاً پچاس تا ساٹھ روپے تھے وہ بڑھ کر دوسوبیس روپے تک پہنچ گئے۔

کمپٹیشن کمیشن اس اچانک اورغیرمتناسب اضافے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا یہ مارکیٹ میں طلب و سپلائی اوردیگر عوامل کے نتیجےمیں ہوا ہے یا اس میں ہیچریوں میں گٹھ جوڑ موجود ہے،دوہزاراکیس میں ہیچری کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اورفریقین کے ساتھ سماعتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ویمن ورلڈ کپ ،میچ کے دوران وکٹ پر سانپ نکل آیا

متعلقہ خبریں