لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات بڑھنے لگے، 14 سال کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، گزشتہ سال 275 عورتوں کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا۔
پنجاب میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پسند کی شادی، اخلاقیات کی پامالی، روایات سے بغاوت کے الزامات پر 14 سال میں 132 خواتین کو قتل کیا گیا، جبکہ مختلف وجوہات پر گزشتہ سال قتل کی گئی خواتین کی تعداد 275 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں صنف نازک کے تحفظ کیلئے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن موجود لیکن خواتین کیخلاف جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
پولیس کے مطابق پنجاب میں گزشتہ سال 275 عورتوں کو قتل کیا گیا، لاہور میں 7 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق دیہاتی خواتین جدید پولیسنگ نظام سے ناواقف ہیں، وویمن سیفٹی ایپ اور تحفظ مراکز کے بارے میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواتین کو قتل کے علاوہ تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم کا سامنا بھی رہا، پنجاب میں 2024ء کے دوران 92 واقعات رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں : جارح مزاج کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی کی خبریں