ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔راکھی ساونت کی اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں مزار پر چڑھانے کیلئے پھول اور چادر خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے درگاہ آئی ہیں اور اسکے ساتھ وہ عادل کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے بھی دعا کریں گی۔















