اہم خبریں

پی ٹی آئی ورکرز کو پیغام ہے آپ نے گھبرانا نہیں، ابھی 9مئی کے فیصلے آنے ہیں،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ،آج انصاف ہوتا ہوا نظر آیا ۔ قانون کے تمام تقاضے پورے ہوئے ۔ بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور 10 لاکھ جرمانہ کیا گیا ۔

بشریٰ بی بی کو 7سال اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا ۔ پی ٹی آئی ورکرز کو پیغام ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ابھی نو مئی کے فیصلے آنے ہیں آج نظر آیا کہ ایک فریب کے ذریعے کیسے فروغ دیا گیا

القادر یونیورسٹی کو الحمدللہ حکومت کے حوالے کیا گیا ہے ۔ حکومت اس کو اپنی تحویل میں لے گی ۔ انھوں نے کابینہ سے بند لفافوں میں منظوریاں لی جاتی ۔ ان کی پارٹی کے لوگوں کی خواہش تھی کہ ان دونوں کو سزا ہو۔ علیمہ خان نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بشریٰ بی بی کے ساتھ سزا ہو ۔ پراسیکشن اپنے کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو سزا دینے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال،بڑی بیٹھک،نظام کو بدلنے کا عزم

متعلقہ خبریں