اہم خبریں

عمران خان کو سزا دینے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال،بڑی بیٹھک،نظام کو بدلنے کا عزم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )عمران اور بشریٰ کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھرپہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھرآگئے۔

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر گئے۔۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

محمود خان اچکزئی نےپہلے ہی مجھ سے کہا تھا کہ آئین کی بالادستی کیلئے بات ہونی چاہئے۔ اس وقت ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھی۔ ہم سب ایک نکتے پر اکھٹے ہوئے ہیں کہ آئین کی بالادستی ہو۔
ملک میں آئین کی بالادستی نہیں کو سیاسی استحکام نہیں آسکتا ۔ اپنی جماعت کیساتھ بھی یہ نکتہ رکھیں گے۔ آئین کی بالادستی کی بات ہونی چاہئے۔ ملک میں رول آف لاء کی ضرورت ہے۔
مجھے امید ہے سیاسی سوچ رکھنے والی جماعت اس سفر میں شامل ہوگا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کے دن ہمیں بری خبر ملی کہ بانی چیئرمین کو سزا ہوئی۔ نئی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان جوائن کرلی ہے۔ پاکستان کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی اکھٹے میٹنگ بلائیں گے۔
وکلاء ،تاجر، ججز اور جرنیل کو بلائیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہماری مہمان نوازی کی۔ ضرورت اس بات کی ہے ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔
آئین کی بالادستی کیلئے آج بات کی۔
طے کرنا ہے کہ ہم نے اس ملک کو کیسے آگےلے کر جانا ہے۔ بانی چیئرمین کی سزا عدلیہ پر کالا دھبہ ہے۔ وزراء اور ٹی وی اینکرز نے سزا کے بارے میں پہلے ہی بات کی جوڈیشری کمپرومائزڈ ہورہی ہے
اس سسٹم کو اب تبدیل کرنا ہے۔

ہمیں ایک ہی پوائنٹ پر اکھٹا ہونا ہوگا۔ ہمیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بارڈرز پر واقعات کا احساس ہے۔ ہم سیاسی بات نہیں کرتے مگر آج کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں