اہم خبریں

ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
کیسز میں ایف بی آر کی جانب سے اچھی شہرت کے حامل وکلا کی خدمات لی جائیں۔ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں۔ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غلط بنیادوں پر کیسز بنانے میں ملوث افسران کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا پلیئنگ الیون،نام سامنے آگئے

متعلقہ خبریں