اہم خبریں

آپ پی ٹی آئی کو توڑ نہیں سکے ہم کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اپنے مطالبات مذاکراتی ٹیم کے سامنے تحریری طور پر رکھ دیئے ۔ آپ پی ٹی آئی کو توڑ نہیں سکے ہم کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
ہم پر گولیاں برسائی گئیں،ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔ 9مئی پر عدالتی کمیشن اور اسیروں کی رہائی ترجیح ہیں۔ ہم نومئی کے حقائق جاننا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس سے انکوائری یا کمیشن کی ڈیمانڈ کرتے ہیں یہ نہ حق نہیں۔
آپ لوگ قوم کو مذاکرات کے نام پربے وقوف بنارہے ہیں۔ جب تک ہمارا مینڈیٹ نہیں ملے گا آپ ہمارے چور ہیں۔ آپ نے کہا کہ گولی نہیں چلائی،وزیراعظم اور سینٹرز نے اس کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری، اہم شخصیات کی شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے

متعلقہ خبریں