اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری، اہم شخصیات کی شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے

واشنگٹن ( اے بی ناین نیوز       ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے حوالے سے اس تقریبِ میں اہم شخصیات کی شرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
روایت کے مطابق تمام سابق صدور تقریب میں شریک ہوں گے۔
ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں غیر ملکی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔ چین کے صدر شی جن پنگ کو ٹرمپ کی تقریب میں شرکت کی دعوت۔ ایلون مسک،جیف بیزوس اور مارک زکر برگ ایک ہی نشست پر بیٹھیں گے۔
سابق صدور اوباما، جارج بش، اور بل کلنٹن تقریب میں شریک ہوں گے ۔ سبکدوش صدر جو بائیڈن اور جل بائیڈن تقریب میں شریک ہوں گے۔ ٹرمپ نے 4سال پہلے بائیڈن کی تقریب میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کو ٹرمپ حلف برداری کا دعوت نامہ موصول۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے تا حال دعوت نامے وصول ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں :میڈرڈ،تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 66پاکستانیوں سمیت 86تارکین وطن سوار تھے،36افراد کو بچا لیا گیا

متعلقہ خبریں