اہم خبریں

اس وقت ضرورت اس بات کی ہے ہوش کے ناخن لیے جائیں ،اسد قیصر

کراچی (  اے بی این نیوز      )اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں ۔ اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھائیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وقت جو صورتحال چل رہی ہے اس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ۔

ہماری کابینہ نے منظور کیا تھا کہ ہماری ٹرانسپورٹ افغانستان سے ہوکر روس تک جائے گی۔ پی ٹی آئی حکومت میں یہ معاہدہ بھی ہوچکا تھا ۔ خیبر پختونخوا کو چالیس سال جنگوں میں دھکیلے رکھا ۔

جو بھی مسائل ہیں وہ ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں ، جذبات سے کام نہیں چلے گا ۔ ہمیں جینے کا موقع دیا جائے ، ہمیں پاکستانی سمجھا جائے ہمارا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تمام معاملات حل کیے جائیں
محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کو بچانے کی صف میں کھڑے ہو جائیں ۔

ہمارے لوگ ، ادارے آئین کے ساتھ چلیں گے تو ہم کھڑے ہیں۔ جو آئین کے خلاف ہیں ہم ان کے خلاف کھڑے ہونگے ۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پیش ،حکومتی کمیٹی جائزہ لیکر جواب دے گی،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں