اہم خبریں

پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پیش ،حکومتی کمیٹی جائزہ لیکر جواب دے گی،رانا ثنا اللہ

لاہور(  اے بی این نیوز      )رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا،کومتی کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جائزہ لیکر جواب دے گی۔ ہم نے پی ٹی آئی سے سیاسی مقدمات میں قید کارکنوں کی تفصیل مانگی۔
نہ کسی سیاسی کارکن کا نام بتایا نہ کسی سیاسی مقدمے کا حوالہ دیا۔ اپوزیشن مینڈیٹ واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ حکومتی کمیٹی مطالبات پر جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے نہ کسی سیاسی کارکن کا نام بتایا نہ کسی مقدمے کا حوالہ دیا۔ اپوزیشن مینڈیٹ واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی۔ تحریک انصاف سے قید کارکنوں کی تفصیل مانگی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے 2کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں سات جماعتوں کی نمائندگی ہے،کمیٹی کمیشن کے مطالبے سمیت تمام امور کا جائزہ لے گی۔ اپوزیشن نے تحریری مطالبات دینے کیلئے 42دن لگائے۔
اپوزیشن نے مطالبات کی بجا ئے حکومت کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات ہوجائے گی۔
معاملات آگے بڑھتے ہیں تو پھر31جنوری کی ڈیڈلائن نہیں ہونی چاہیے۔ حکومتی کمیٹی میں شامل تمام پارٹیاں ملکر مطالبات پر رائے دیں گی۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومت بھی تحریری جواب دے گی۔

مزید پڑھیں :سیاسی اختلاف جب تہذیب کےدائرے سے باہر نکل جائے تو وہ اختلاف نہیں بدتمیزی ہوتا ہے، مریم نواز

متعلقہ خبریں