لاہور( اے بی این نیوز )میرے مخالفین جلسوں میں کھڑے ہوکر میرے خلاف نعرے کستے ہیں۔ آج میں بھی بدلے لینا شروع کر دوں تو کیا ہوگا۔ سیاسی اختلاف جب تہذیب کےدائرے سے باہر نکل جائے تو وہ اختلاف نہیں بدتمیزی ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب۔ کہا یہ کہنا کہ میں نہیں چھوڑوں گا۔ جیل میں ڈال دوں گا آسان ہے۔ عوام کی خدمت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
میرے بچو! کوئی بھی خاتون ہو۔ چاہے آپ کا رشتہ ہو نہ ہو کبھی بھی اس کی توہین نہیں کرنا۔ آپ کے خوابوں کی تکمیل سے میرے ملک کا مستقبل جڑا ہے۔ آج کوئی ان والدین سے پوچھے جن کے بچے جیلوں میں ہیں۔ جنہوں نے سیاست کی خاطر بچوں کو جیلوں کا ر استہ دکھایا آج وہ انہیں پوچھنے نہیں آتے۔ ۔ ۔ میں بھی اگر جلاؤ گھیراؤ کی باتیں کروں تو یہ آپ کے مستقبل کے خلاف ہے۔ میں نے بغیر کسی قصور کے پانچ مہینے جیل کاٹی۔ میں جیل میں کبھی نہیں روئی ۔ اس وقت روئی جب والد نیب کسٹڈی میں بیمار ہوئے۔
مزید پڑھیں :دم دار ستارہ جو ایک لاکھ 60 ہزار برس بعد آپ آسمان پر دیکھ سکیں گے