اہم خبریں

وادی تیراہ میں فورسز کاآپریشن، 22خوارج ہلاک، 18زخمی

وادی تیراہ (  اے بی این نیوز      )خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز کاآپریشن۔ 22خوارج ہلاک۔ 18زخمی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیراہ میں دہشتگردی کے واقعات میں کئی ہلاکتیں ہوئیں۔ گھناؤنی کارروائیوں کے جواب میں فورسز نے 14دسمبر سے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ۔ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :میری اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں