نیویارک ( نیوز ڈیسک )سائنسدانوں نے آنے والے دنوں میں ایک دم دار ستارے کے نظام شمسی میں سے گزرنے اور زمین سے نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ روشن دم دار ستارہ زمین سے نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔
سی/24 جی 3 نامی اس ستارے کی نشاندہی گزشتہ سال اپریل میں ناسا کے ماہرین نے کی تھی جس کے بعد اس کے زمین کے قریب سے گزرنے کا انتظار کیا جارہا تھا۔ اس دم دار ستارے کا زمین سے بغیر دور بین کے نظارہ کیا جاسکتا ہے۔کنگز کالج لندن کے مطابق یہ دم دار ستارہ ایک لاکھ 60 ہزار سال میں ایک دفعہ زمین کے قریب سے گزرنے پر یہاں سے نظر آتا ہے۔
اسے سال گزشتہ 20 سالوں میں نظر آنے والا سب سے روشن دم دار ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس ستارے کو دوبارہ ہمارے نظام شمسی کا مہمان بننے میں ایک لاکھ 60 ہزار سال لگیں گے تاہم کچھ دوسرے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دم دار ستارہ اپنی عمر کے آخری حصے میں ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی روشنی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ستارہ دوبارہ نظام شمسی میں واپس آنے سے قبل تحلیل ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: میری اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی،علی امین گنڈا پور