اہم خبریں

سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی، مزاحمت پر چھری سے حملہ،اسپتال منتقل

ممبئی ( نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ، مزاحمت پرفنکار زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہو گئے جنہیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقع رات 2 بجےکے وقت ممبئی کے علاقے باندرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔

دریں اثنا ءبھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے دوران اداکار پر چھری سے حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق چور سیف علی خان کے گھر میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا جہاں انہوں نے مزاحمت کی جس پر وہ زخمی ہو گئے،واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مطابق 23 سالہ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، وہ اور سیف علی خان گھر سے 2 کلومیٹر دور اسپتال پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر چھری سے حملے کے 6 زخم آئے جس کے بعد ان کی اسپتال میں فوری سرجری کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: ٹائیگر ،شیر چیتا ،پیوما اور جیگوار رکھنے کی قانونی اجازت دے دی گئی

متعلقہ خبریں