اسلام آباد (اے بی این نیوز)ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف نثارجٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں احتجاج کےدوران کسی جماعت پرگولی نہیں چلی۔ تحریک انصاف نےملک کی خاطرمذاکرات کاراستہ اپنایا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ڈائیلاگ پریقین ر کھتےہیں کمیٹی بناکرمذاکرات کی دعوت دی۔ چاہتےہیں ہمارے کارکنوں کومسنگ پرسن کی کیٹگری سےنکلاجائے۔ حکومت ہم سے تحریری طورپر مطالبات کی ڈیمانڈ کررہی ہے۔
مطالبہ ہے9مئی اور26نومبرواقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔
حکومت کوموقع کافائدہ اٹھاتےہوئے آگے بڑھناچاہیے۔ سیاسی استحکام کے بغیرملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں :ترک صدر رجب طیب اردگان کی اسرا ئیل کو بڑی دھمکی،شام سے نکل جانے کا حکم