اہم خبریں

8فروری نزدیک آن پہنچا لیکن ابھی تک ٹر بیونل کے کیسز کا کوئی فیصلہ نہیں آیا ،کنول شوزب

راولپنڈی (اے بی این نیوز  )آٹھ فروری میں ایک مہینہ باقی رہ گیا لیکن ابھی تک ٹر بیونل کے کیسز کا کوئی فیصلہ نہیں آیا ۔ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن،الیکشن کمشنر نے آئین کو توڑا ہے۔

چھینے کے مینڈیٹ پر پاکستان تحریک انصاف نہیں سوئی نہ اس کو بھولی ہے ۔ ناانصافی کے باوجود 8 فروری کو عوام نے نکل کر پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالا ۔ ہم سے لسٹیں لینے کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہیں کیا جا رہا ۔ کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
اس وقت قومی اسمبلی اور سینٹ کے ہاؤس نامکمل ہیں ۔ 26 ویں آئینی ترمیم سمیت جتنی قانون سازی کی گئی وہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر ہوئی۔ سینٹ میں خیبر پختون خواہ سے کوئی نمائندگی نہیں ہے ۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر ہم نے توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

متعلقہ خبریں