اہم خبریں

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالرز شپ پروگرام لانچ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )   وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالرز شپ پروگرام لانچ کردیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ کےچیک تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کلام اقبال پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر ۔ علینہ اور نایاب فاطمہ کے تعلیمی داستان سنانے پر رقت آمیز مناظر۔ علینہ سعید نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو طلبہ کا محسن قرار دیا۔
نایاب فاطمہ نے اپنے کینسر کی مریضہ والدہ کے بارے بتایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی کو گلے لگایا،والدہ کےعلاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔ فائن آرٹس کے طلبانے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پووٹرریٹ پیش کیا۔ طالبات نے وزیراعلیٰ مریم نوازکوصنف اہن قرار دیتے ہو ئے تصویر پیش کی۔
گوجرانولہ ڈویژن کے1947 طلبہ کو 8کروڑ 98 لاکھ کے سکالرز شپ ملیں گے ۔ معیاری نجی اداروں کے112 طلبہ اور میڈیکل کالج کے78 طلبہ کو سکالرشپ ملیں گے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے ترپ کا پتا کھیل دیا،سیاسی بازی بھی پلٹنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں