اسلام آباد (اے بی این نیوز )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا کردار اطمینان بخش نہیں۔ تمام اداروں کو حدود کے اندر رہ کرکام کرنا ہوگا۔
جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ،ملک آگے نہیں چلے گا۔
جمہوریت کی بہتری کیلئے ہمیں الیکشن کو بہتر کرنا ہوگا۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ ہم سیاست میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ریاست کی رٹ نظر نہیں آرہی۔
یہ دوسرا الیکشن ہے جس کو عوام کا اعتماد حاصل نہیں۔ قوم کو خود اعتمادی اور خودداری کی طرف جانا ہوگا۔ ہمیں معلوم نہیں کی پی ٹی آئی والے کیا مانگ رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیوں اپنے دماغ پر سوار کیا ہواہے۔
سیاستدانوں کو جیل کے اندر نہیں ہونا چاہیے۔ لوگ حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ کرجارہے ہیں۔ سیاستدانوں کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا۔ مجھےپی ٹی آئی کےمطالبات کاعلم نہیں۔
سیاستدانوں کے اندر خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔
افغانستان اورہم لازم وملزوم ہیں۔ تاریخی طورپرہمارےافغانستان کےساتھ تعلقات ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم میں مذاکرات کرنے والی واحد پارٹی جے یوآئی تھی۔ جذباتی ریاست کےطورپرکام کریں گےتوکامیابی نہیں ملےگی۔
فارم45کےتحت بلوچستان کی نشست پرہم کامیاب ہوئے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ مجھے ذبح کرتےرہیں اورمیں آپ کی زندگی تراش کرتارہوں۔
مزید پڑھیں :آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ردعمل ، الزامات حقائق کے منافی قرار دے د یئے گئے