اہم خبریں

فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا ،جانئے کونسا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ پاکستان کے فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

فواد عالم نے یہ سنگ میل آج پریذیڈنٹ کپ میچ کے دوران عبور کیا۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 323 اننگز میں 15 ہزار فرسٹ کلاس رنز بنائے۔ فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت کردی۔

فواد عالم 15000 فرسٹ کلاس رنز بنانے والے 20ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔ واضح رہے کہ فواد عالم 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :اے پی ایس حملے میں آرمی ایکٹ اور گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ جج آئینی بینچ

متعلقہ خبریں