اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے سپیکر کوخط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔


اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔


یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
لاہور میں راستہ نہ ملنے پرکار سوار نے اسکول بس پر فائرنگ کردی

متعلقہ خبریں