اہم خبریں

راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،2زخمی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی کے قریب بدھ کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص دانیال کیانی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ مجرم اتنے ہائی سکیورٹی زون سے ہتھیار کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: مری کے جنگلات میں 3 مقامات پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی

متعلقہ خبریں