اہم خبریں

این سی اے نے حسن نواز کی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )خواجہ آصف نے کہا کہ عدالتوں کو مینج کرنے کی قطعی طور پر کوئی کوشش نہیں ہورہی،190ملین پاؤنڈزکے فیصلے اورجوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک دن ہوانا اتفاق ہے۔

بانی نے خودمینجمنٹ کی تھی اس لیے اس کو شکوک آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنے وارداتوں کا خیال آتا ہوگا کہ کہیں میرے ساتھ نہ ہوجائے۔ بانی پی ٹی آئی نے جو مخالفین کے ساتھ کیا وہ آج انہیں ڈرا رہا ہے۔
مذکرات کے حوالے سے اداروں کے تحفظات بالکل بیان نہیں کررہا۔ القادر یونیورسٹی بورڈ کیلئے بانی ،بشریٰ اور فرح گوگی ہی رہ گئے تھے؟ این سی اے نے حسن نواز کی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا۔
این سی اے نے حسن نواز کی عمارت کا کیس کیوں نہیں بنایا۔
مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو انہیں 2014تک لےجائیں۔ میں کہہ رہا ہوں اس بندے سے ہوشیار رہیں یہ مکر جاتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90ہزار شہادتیں ہوئیں۔ افغانستان کے ساتھ ہمسائے کے تعلق کی وجہ سے نقصان برداشت کیا۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے ،عمران خان

متعلقہ خبریں