اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم ایوان بالا کا استحقاق مجروع نہیں ہونے دیں گے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انکار کیا ہے تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ پروڈکشن آرڈر کے باوجود کسی ممبر کو ایوان میں نہ لانا غلط ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ نے پروڈکشن آرڈر نہیں مانے تو ایوان کی بے عزتی ہے۔ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے اس لیے وزیراعلیٰ ذمہ دار ہوں گی۔ پروڈکشن آرڈر نہ ماننے سے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اختیارات کا استعمال کرلیا۔ 190ملین پاؤنڈ کے معاملے میں پوری کابینہ ذمہ دار ہے۔ ہم نے کابینہ میں مخالفت کی تھی لیکن پوری کابینہ ذمہ دار ہے۔
پی ٹی آئی کو ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہونے والی ہے۔
ایسا نہ ہو پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ نکل کر شہبازشریف کے کھاتے میں چلا جائے۔ 20جنوری تک کچھ نہیں ہوگا پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی۔ صورتحال یہ ہے کہ ٹرمپ کارڈ ایک جگہ سے نکل کر دوسری جگہ جاسکتا ہے۔
جوڈیشل کمیشن پر حکومت کہے گی 2014کے دھرنے پر بھی کمیشن بننا چاہیے۔ ایسے پیچھے جاتے رہیں گے تو پھر کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکے گا۔
مزید پڑھیں :