اہم خبریں

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17جنوری تک مؤخر ہونے کا تحریری حکم جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17جنوری تک مؤخر ہونے کا تحریری حکم جاری ۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری حکم جاری کر دیا ۔ حکمنامہ کے مطابق
جیل سپریٹنڈنٹ کے ذریعے ملزم بانی پی ٹی آئی کو فیصلہ سنانے کیلئے طلب کیا گیا۔ طلبی کے باوجود ملزم بانی پی ٹی آئی نے حاضر ہونے سے انکار کیا۔ ملزم نے ملزمہ بشریٰ بی بی ،فیملی ممبران اور وکلا صفائی کے آنے تک عدالت آنے سے انکار کیا۔
صبح ساڑھے 8سے ساڑھے 10بجے تک انتظار کے باوجود ملزمان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث ریفرنس کا فیصلہ سنانے کی کارروائی موخر کی گئی۔
احتساب عدالت کا آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم ۔ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جانئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں