اہم خبریں

سیاسی سرکس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، 26نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے، غلطی دونوں طرف سے ہے،شاہد خاقان عباسی

فیصل آباد ( اے بی این نیوز   ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ہمیشہ ایک ایجنڈا ہوتا ہے جو یہاں نظر آ رہا ہے، سیاسی سرکس جو بنائی گئی ہے اسکو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
2018میں نواز شریف کو الیکشن سے عین قبل سزا سنا دی گئی تھی۔ فیصلہ محفوظ ہونا اور وقت پر نہ سنایا جانا عدل کے نظام پر سوال ہے۔ پارلیمانی نظام میں ٹرم پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔
جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتا ہے جہاں رول آف لا نہ ہو وہاں ترقی رک جاتی ہے۔
انٹرنیٹ ملک اور معیشت کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہمارا ملک وہ واحد ملک ہے جہاں انٹرنیٹ کی سپیڈ سلو کی جاتی ہے۔ نفاق ختم کر کے ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے۔ 26نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے، غلطی دونوں طرف سے ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کئی بار وفاق پر حملہ آور ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہے جیل میں بیٹھا شخص کیا ہی کر سکتا ہے۔ الیکشن کے حوالے سے نظام بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعظم شہبا ز شر یف

متعلقہ خبریں