اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستانی عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرنے کو تیار ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تیاری کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جس کا انحصار 15 جنوری کو ہونے والے حتمی حساب پر ہے۔مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندازہ گزشتہ ہفتے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد برینٹ کی قیمتوں میں ایک سے دو ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کیلئے اچھا وقت نظر نہیں آرہا سزاؤں کیساتھ مشکل وقت شروع ہو گیا ہے،سینیٹر فیصل واوڈا