لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریکارڈ 91 ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئےپنجاب ہندو میرج ایکٹ،رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری
وزیراعلیٰ کی کاٹن کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت ۔ پنجاب بھر میں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاآسان کاروبار سکیم کیلئےمفت اراضی دینے کااعلان ۔
کابینہ اجلاس میں 3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ۔ پنجاب بھر میں ای وہیکلز کیلئےچارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا حکم۔ کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد۔
مریم نواز نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پر طلبہ کا رسپانس قابل تحسین ہے۔
میرٹ پر آنے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دینا چاہتی ہوں۔ کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کرنے کی منظوری۔ کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46ارب روپے کی خریداری کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کسان رل گیا کا بیانیہ پٹ گیا، پنجاب کا کسان خوشحال ہے۔
مزید پڑھیں :انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کاریلیف دینے کا اعلان ،جانئے کیا