اہم خبریں

پی ٹی آئی نے تمام حربے ناکام ہونے کے بعد مذاکرات کی حامی بھرلی ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم

اسلام آباداے بی این نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام حربے ناکام ہونے کے بعد مذاکرات کی حامی بھرلی ۔ پی ٹی آئی نے ملک ڈیفالٹ ہونے کیلئے آئی ایم ایف کوخطوط لکھے۔
اس موقع پرجوڈیشل کمیشن کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز آئے ہیں سزائیں بھی سنائی گئیں۔
پروڈکشن آرڈر ہرکسی کا ہونا چاہیے ۔
سینیٹر اوروزرا کو پارلیمنٹ میں عوامی نمائندگی سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی جس دن بنی اسی روز 2مطالبات بتا دیئے گئے تھے،شیخ وقاص

متعلقہ خبریں