اہم خبریں

پی ٹی آئی نے ایم این اے شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیے۔
مزید پڑھیں: کیا سویلین کا ملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل

متعلقہ خبریں