اہم خبریں

190 ملین پائونڈ نیب ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )متعدد التوا کے بعد، اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت آج (پیر کو) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

اتوار کو عدالتی عملے نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل اور نیب پراسیکیوشن ٹیم کو آگاہ کیا تھا کہ احتساب عدالت کے جج اڈیالہ جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے۔اس سے قبل عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کے فیصلے کا اعلان تیسری بار مؤخر کیا تھا۔23 دسمبر 2024 کو اصل تاریخ کو فیصلہ سنایا جانا تھا، احتساب عدالت نے عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث کیس کا فیصلہ 6 جنوری 2025 تک ملتوی کر دیا۔

پھر 6 جنوری کو جج ناصر جاوید رانا کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔توقع ہے کہ آج جج اڈیالہ جیل کے ایک عارضی کمرہ عدالت میں فیصلہ سنائیں گے، جہاں گزشتہ ایک سال سے کیس کی سماعت جاری تھی۔عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عام انتخابات کے فوراً بعد 27 فروری 2024 کو اس مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عمران خان کے خلاف اپنے ریفرنس میں، نیب نے الزام لگایا تھا کہ اس وقت کی کابینہ نے 2019 میں 190 ملین پاؤنڈ دینے کے لیے ایک خفیہ ڈیڈ کی منظوری دی تھی، جسے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ضبط کیا تھا اور پاکستان واپس آ گیا تھا،بیورو نے الزام لگایا کہ عمران خان اور بشریٰ نے اس رقم کو قانونی حیثیت دینے کے عوض اربوں روپے اور بحریہ ٹاؤن سے سینکڑوں کنال اراضی حاصل کی۔

ریفرنس کے مطابق ملک ریاض کے بیٹے نے 240 کنال اراضی فرحت شہزادی کو منتقل کی جب کہ زلفی بخاری نے ایک ٹرسٹ کے تحت زمین حاصل کی جس کا نیب کا موقف تھا کہ منتقلی کے وقت زمین موجود نہیں تھی۔استغاثہ نے مزید الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد ہی ایک ٹرسٹ بنایا گیا جس سے اس کے جواز اور مقصد کے بارے میں شکوک پیدا ہوئے۔
مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی پہلوانوں کی شہر آمد، اکھاڑے میں شاندار استقبال

متعلقہ خبریں