اہم خبریں

بہاولپور، کار اور ٹرالر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق،3زخمی

بہاولپور( نیوز ڈیسک )بہاولپور میں کار اور ٹرالر کے تصادم میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپورمیں مسافر خانہ کے قریب ٹرالر کی کارسے ٹکر ہو گئی،کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرالر کار پر الٹ گیا ،حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر13جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں