اہم خبریں

آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ(ق) خیبرپختونخواکے صدر محبوب اللہ جان کی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)سابق صد ر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ(ق) خیبرپختونخواکے صدر سابق رکن قومی اسمبلی محبوب اللہ جان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ آفتاب خان شیرپاؤ کے بھائی ولی محمد خان شیرپاؤ کے نواسے بلال خان شیرپاؤ نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے محبوب اللہ جان اور بلال خان شیرپاؤ کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا پہلے بھی پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اب بھی گڑھ ہے۔ جمعرات کو سابق رکن بلوچستان اسمبلی سینیٹر محمد اعظم کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس موقع پر پی پی پی سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں