اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اے بی این اور روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد صاحب حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں۔
نمازِ جنازہ کل دن 11 بجے چوہڑ (بڑے قبرستان) میں ادا کی جائے گی۔جاوید شہزاد ایک بہترین صحافی اور سچے انسان تھے۔ ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،ان کو اے ایف آئی سی میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خرم شہزاد، جو کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر ہیں، اپنے بڑے بھائی کی وفات پر دلی غم کا شکار ہیں۔ مرحوم جاوید شہزاد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم خبریں اور رپورٹیں شائع کیں اور ہمیشہ اپنے کام میں ایمانداری اور محنت کی مثال قائم کی۔نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صحافتی برادری سمیت تمام اہل خانہ اور دوستوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔ ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ صدر مملکت کا اوصاف گروپ سے وابستہ سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا مرحوم جاوید شہزاد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت کا مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ صدر مملکت کی جاوید شہزاد کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جاوید شہزاد کے بلندی درجات کی دعا کی۔ وزیراعظم کا مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاوید شہزاد کی صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھی اے بی این / اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اللہ پاک جاوید شہزاد کے درجات بلند فرمائے ،اللہ پاک پسماندگان اور انکی ہم عصر صحافیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پی ٹی آئی کا روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد کے انتقال پرافسوس کا اظہار ۔ بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجہ اور شیخ وقاص کاسینئر صحافی کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت ۔ پی ٹی آئی راہنمائوں نے کہا کہ جاوید شہزاد بہترین انفرادی اور پیشہ وارانہ خواص کے حامل تھے۔ جاوید شہزاد کا شمار صف اول کے نامہ نگاروں اور رپورٹرز میں ہوتا تھا۔ محنت، دیانت کو اپنے طریقہ کار کی بنیاد بنائے رکھا۔ شخصی اور طبعی میلانات پر پیشہ وارانہ دیانت کو فوقیت دی۔ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخاری کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اوصاف گروپ اے بی این سے وابستہ سینیئر صحافی جاوید شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہ مرحوم جاوید شہزاد کہنہ مشق صحافی تھے ۔ صحافتی خدمات تا دیر یاد رکھی جائینگی ۔ نیر بخاری کی مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ سینیر صحافی جاوید شہزادمرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر کیلئے دعاگو ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار افسوس۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید پڑھیں :القادر ٹرسٹ ،فیصلہ بریت کا ہی آئے گا اس لیے تاخیر ہو رہی ہے ،فیصل چودھری