راولپنڈی (اے بی این نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ون آن ون ملاقات کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، ملاقات میں حکومتی کمیٹی سے جاری مذاکراتی عمل کے حوالے سے اہم مشاورت کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کچھ دیر بعد بانی عمران خان سے بھی ملاقات کرے گی۔مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے مشاورت کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ملاقات کی اجازت مل گئی، آج اپنے قائد سے مل کر خوشی ہوئی۔
مزید پڑھیں :سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ