اہم خبریں

افغان بائولر نوین الحق نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی

دبئی ( نیوز ڈیسک )افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی۔نوین الحق کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ آخری سیزن بہت اچھا رہا، اس سال پی ایس ایل نہیں کھیل سکتا، اگلے سال پی ایس ایل کھیلوں گا آپکی محبت اور پیار کا بہت شکریہ۔

نوین الحق نے انسٹاگرام پر پی ایس ایل نہ کھیلنے کی اسٹوری لگائی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے گزشتہ روز افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے منیجمنٹ کی جانب سے بڑے اور نامور غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کیئے جارہے ہیں تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے سیزن 10 کھیلنے سے معذرت کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کو منانے کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے بہت کوشش کی گئی لیکن سٹیو سمتھ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل انتظامیہ سے معذرت کی۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے 62 ارب روپے مختص

متعلقہ خبریں