اہم خبریں

اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے 62 ارب روپے مختص

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھٹ، اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مستحق افراد کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے، مئی 2025 تک 40,000 مستحقین کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف ہے۔ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکام کو ہدایت کی کہ قرض کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے اور قرض کی رقم بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے پر غور کیا جائے۔

مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ ہر شہری کو گھر فراہم کرنا بنیادی حق ہے۔بریفنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ پروگرام کے تحت 5 ہزار شہری پہلے ہی قرضے حاصل کر چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 200 سے زائد گھر تکمیل کے قریب ہیں۔

یہ اسکیم، راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر، پسماندہ خاندانوں کو تیار گھر بھی فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی خاندان بے گھر نہ رہے، انہوں نے کہا کہ ’ایک گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے‘۔
مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی اطلاعات، سیکرٹری تعلیم پنجاب کا موقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں