اہم خبریں

ریزرو سینٹر سے چوروں نےبکتر بند گاڑیاں، مشین گنیں اور دیگر فوجی سامان چوری کر لیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ٹسٹن میں واقع آرمی ریزرو سینٹر سے چوروں نے تین ہموویز، بکتر بند گاڑیاں، مشین گنیں اور دیگر فوجی سامان چوری کر لیا۔ پولیس کے مطابق چوروں نے بدھ کی رات 8 بجے سے 11:30 بجے کے درمیان سینٹر میں داخل ہو کر اس واردات کو انجام دیا۔

چوروں نے سٹوریج ویئر ہاؤس کے کئی لاکرز کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چرا لیا، مگر فوجی یونیفارمز کے سٹوریج روم کا تالا توڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ چوروں نے فوجی گاڑیوں کی پارکنگ کے قریب باڑ کاٹ کر اندر داخل ہو کر تین ہموویز چرا لیں، جن میں ایک بکتر بند ہمووی اور دو کپڑے کے دروازوں والی ہموویز شامل ہیں۔

چوری شدہ سامان میں آٹھ مشین گن ماؤنٹس، سات مشین گن کے سٹینڈ، چالیس دوربینیں، اٹھارہ خنجر اور طبی سامان شامل ہیں۔ پولیس اس واردات کے بعد چوروں کی شناخت اور سامان کی بازیابی کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ آرمی نے بتایا کہ چوری ہونے والے سامان میں کوئی اضافی ہتھیار یا گولہ بارود شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں