اہم خبریں

سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگیا یانہیں ؟ سیکرٹری ایجوکیشن نے بتا دیا

سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب، خالد نذیر وٹو نے سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور سکول 13 جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین کو تنبیہ کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج “سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب” سے ہی درست معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اپنے تمام فیصلے اور اعلامیے صرف آفیشل پیج کے ذریعے ہی جاری کرتا ہے۔

ناسا نے خلا میں پھنسے خلابازوں کی واپسی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں