پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ دونوں کی شادی 22 فروری کو کراچی میں ہونے جا رہی ہے، جہاں شادی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
پاکستانی میڈیا آؤلیٹ دی کرنٹ کی رپورٹ کے مطابق، کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کے حوالے سے کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔ اگرچہ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق میں چپ رہا ہے، مگر اب شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔