پشاور(اے بی این نیوز)علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں اپنےضمیرکومطمئن کرنےکیلئےکام کرتاہوں۔ فیصل کریم کنڈی کےپاس کرنےکچھ نہیں اس لیےتنقیدکرتےہیں۔ پیپلزپارٹی کوبندربانٹ میں گورنرخیبرپختونخوادےدیاگیا۔
خیبرپختونخواحکومت نےآئی ایم ایف کےاہداف کو100فیصدپوراکیا۔ صوبےپر700ارب روپےکاقرضہ ہے۔ ڈیڑھ سوارب کاقرضہ ایک سال میں اتاردیں گے۔
قرضے کواچھی جگہ پرلگایاجائےتویہ اچھی پالیسی ہے۔
کوئی کام مشکل نہیں ہوتا،حالات کےمطابق ٹف ہوناپڑتاہے۔ مجھ پرسوا4کروڑعوام کی ذمہ داری ہے،وزیرہے۔ عقلمندانسان وہی ہوتاہےجوغلطیوں سےسیکھے۔ خیبرپختونخواحکومت سےآئی ایم ایف بہت خوش ہے۔
فارم45کےحوالےسےکام ہوناچاہیے۔ حکومت کی طرف سےمثبت رویہ سامنےآرہاہے۔ ملکی انڈسٹری تباہ کردی گئی،2ملین لوگ ملک چھوڑ کرچلےگئے۔ ملک میں گیس نہیں،روزگارنہیں،لوگ حکومت سےمطمئن نہیں۔ یہ حکومت نہیں چلاسکتے،کرپٹ لوگ ہیں۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ ،کان سے اب تک 4کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں،مزید 8کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری